ضمنی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش،جی ایس ٹی25 فیصد،عوام سادگی اپنائیں، اسحاق ڈار
فوٹو : فائل
اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت اجلاس، وفاقی خزانہ اسحاق ڈارکی طرف سے ضمنی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش،جی ایس ٹی25 فیصد،عوام سادگی اپنائیں، اسحاق ڈار کا ضمنی مالیاتی بل 2023 ایوان میں پیش کرتے وقت سب کےلئے مشورہ۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ لگژری اشیا پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح بڑھا کر 17 سے 25 فیصد کرنے کی تجویز ہے،شادی ہالز کی تقریبات کے بلوں پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے۔
وزیرخزانہ نے کہا سگریٹ اور مشروبات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں اضافے اورمشروبات کی پرچون قیمت فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح 10 فیصد تجویز کی گئی ہے، اسی طرح مختلف اشیا پر جی ایس ٹی کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کر دی گئی۔
فنانس سپلیمنٹری بل میں شادی ہالز اور ہوٹلز پر ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کے علاوہ کمرشل لانز، مارکی اور کلبز پر بھی ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے جب کہ موبائل فونز پر بھی ٹیکس میں اضافے کی تجویز شامل کی گئی ہے۔
ضمنی مالیاتی بل میں سیمنٹ پر 50 پیسے فی کلو ٹیکس میں اضافے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ڈیڑھ روپے سے بڑھا کر 2 روپے کلو کرنے کی تجویز شامل ہے۔
فضائی ٹکٹس پر بھی ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کے ساتھ مشروبات کی ری ٹیل پرائس پر بھی 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز شامل، بل میں سیکشن 236 سی بی کے تحت 10 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز شامل ہے۔
قومی اسمبلی میں خطاب میں وزیرخزانہ نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی تو ملک پر 34 ہزار ارب کے قرضوں کا بوجھ پڑ چکا تھا، ہماری سال 2013 کی حکومت میں مہنگائی2 فیصد تک تھی، پاکستان 6 فیصد کے حساب سے ترقی کررہا تھا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ 2018 میں ایک تبدیلی لائی گئی، اس تبدیلی نے پاکستان کو دنیا کی بیسیویں سے سبتالیسیوں نمبر پر پہنچا دیا، ملک کی معاشی تباہی پر قومی کمیشن بنایا جائے جو اس تباہی کی وجوہات کی تحقیقات ہونی چایئے۔
اس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس سات نکاتی ایجنڈا جاری کیاگیا تو اس میں فنانس بل شامل تھا
آئی ایم ایف کی شرائط پر منی بجٹ کا مسودہ تیار،172 ارب ٹیکس اقدامات پر منی بجٹ آج منظوری کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا ہے۔
منی بجٹ172 ارب ٹیکس اقدامات پر مبنی منی بجٹ ہے،ایف بی آر نے منی بجٹ کی منظوری سے پہلے ہی 115 ارب کے نئے ٹیکس لگا دیئے.
جی ایس ٹی کی شرح میں ایک فیصد اضافہ، 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کر دی،سگریٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 150 فیصد اضافہ،سینکڑوں پر تعیش اشیاء پر جی ایس ٹی کی شرح بڑھا کر 25 فیصد مقرر کردی.
ایف بی آر نے منگل کی رات گئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ایف بی آرذرائع کا کہناہے کہ نئے ٹیکس اقدامات کے ایس آر او کا اطلاق آج بدھ سے ہو گا۔
اسلام آباد میں بڑھتے جرائم کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے،وزیر تعلیم رانا تنویر شمالی وزیرستان میں روشن خان انسٹیٹیوٹ کے قیام کا بل پیش کرینگے.
Comments are closed.