مریم نواز بتائیں! مہنگائی طوفان لا کر کس منہ سے ملتان آکر جھوٹ بولتی رہیں؟

50 / 100

ملتان: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے مریم نواز یہ بھی بتاتیں پٹرول اور بجلی مزید مہنگی کر رہے ہیں، کہا مریم نواز بتائیں! مہنگائی طوفان لا کر کس منہ سے ملتان آکر جھوٹ بولتی رہیں؟

شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ن لیگ حکومت نے چند دن پہلے پیٹرول 35 روپے مہنگا کیا ہے، پیٹرول کی قیمت مزید مہنگی ہونے جا رہی ہے، گیس کی قیمت بھی بڑھنے والی ہے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ مریم نواز نے ملتان کے شہریوں کو یہ کیوں نہیں بتایا کہ بجلی مزید مہنگی ہونے والی ہے، جنرل سیلز ٹیکس 18 فیصد بڑھانے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا مریم نواز ملتان کے شہریوں کیلئے یہ خوشخبری لائی ہیں کہ آٹا بھی مزید مہنگا ہونے جا رہا ہے؟ مریم نواز کی حکومت مہنگائی کر کے عمران خان پہ الزام ایسے لگاتے ہیں جیسے عوام بےوقوف ہیں.

شاہ محمودقریشی نے پوچھا کہ کیا مریم نواز نے لوگوں کو بتایا کہ بجلی اور دیگر چیزوں پر دی جانے والی سبسڈی ختم کی جا رہی ہے؟ کیا آپ یہ خوشخبری سنانے آئی ہیں کہ روٹی بھی مزید مہنگی ہو جائے گی؟

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پشاورمیں نعشیں پڑی تھیں، شہبازشریف نے اس وقت کہا کہ خیبرپختو نخوا حکومت پیسوں کا حساب دے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے عدالت میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے، میں ایف ایٹ کی عدالت میں پیش ہوجاؤں گا، ارادہ ہے تو ہتھکڑی لگا لینا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی، ان کو بے نقاب کرنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈار نے تو کہا تھا آئی ایم ایف کی آنکھوں میں آنکھوں میں ڈال کر بات کروں گا، مجھے پاکستان میں پاکستان کا وزیرخارجہ دکھائی نہیں دے رہا ہے.

Comments are closed.