پاکستان کا 14افراد کے قاتلوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر ایران سے احتجاج
اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان کا ایران سے اورماڑہ میں 14 افراد کی شہادت پر قاتلوں کے خلاف کارروائی نہ کیے جانے پر شدید احتجاج کیا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ نے اس حوالے سے ایک احتجاجی مراسلہ اسلام ا?باد میں ایرانی سفارت خانے کو بھیجا ہے جس میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہ کیے جانے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے گروپ کے خلاف کارروائی کے لیے پہلے بھی ایران سے کئی بار مطالبہ کیا، پاکستان اس سرگرمی س متعلق ایران سے پہلے ہی انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کرچکا تھا، بدقسمتی سے اس ضمن میں ایران کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران سے تعلق رکھنیو الے دہشتگردوں کی جانب سے 14 افرد کا قتل انتہائی تشویشناک ہے۔
یاد رہے کہ 18 اپریل کو بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردوں نے بس سے اتار کر 14 افراد کو شناخت کرکے شہید کیا جس میں پاک بحریہ کے اہلکار بھی شامل تھے۔
Comments are closed.