ورلڈ کپ کیلئے منتخب کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی وزیراعظم سے ملاقات
اسلام آباد(ویب ڈیسک)ورلڈ کپ کے لیے منتخب ہونے والی قومی ٹیم نے وزیر اعظم عمران خان سے آج ملاقات کی۔
وزیراعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں 17 کھلاڑیوں کے ہمراہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی، کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی شریک تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کے حکام بھی ملاقات میں شامل تھے، وزیراعظم عمران خان نے فردا فردا تمام کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ میں محنت، لگن اور جذبے سے کھیلنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال مشکل ہے لیکن ہمت نہیں ہارنی۔
بعدازاں وزیراعظم نے تمام کھلاڑیوں اور مینجنگ حکام کے ساتھ وزیر اعظم ہاوٴس کے باغ میں تصویر بھی بنائی جس میں کپتان سرفراز احمد کے ہاتھ میں بلا بھی تھمایا۔
Comments are closed.