وفاقی کابینہ میں ردوبدل، اعجاز شاہ وزیر داخلہ، حفیظ شیخ مشیر خزانہ
اسلام آباد(زمینی حقائق)وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کر دیا گیا۔ بڑے بڑے برج تبدیل، وزیرصحت عامر محمود کیانی وزارت سے فارغ کردیے گئے۔
اپوزیشن پر برسنے والے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو ہٹا کر انھیں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وزیر بنا دیاگیا، اسد عمر کی جگہ وزازت خزانہ کے امور کیلئے عبدالحفیظ شیخ کو وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ بنا دیاگیا۔
ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق فردوس عاش اعوان کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے اطلاعات لگایا گیا ہے۔ اعجاز احمد شاہ وفاقی وزیر داخلہ بنا دیئے گے ہیں۔
غلام سرور خان سے پٹرولیم کا قلمدان واپس لیکر ایوی ایشن کا وزیر لگا یا گیا ہے۔ اعظم خان سواتی کی دوبارہ کابینہ میں واپسی ہوئی ہے اب کی بار انہیں پارلیمانی امور کا قلمدان سونپاگیا ہے۔
شہر یار آفریدی سے وزیرمملکت برائے داخلہ کی زمہ داری واپس لے کر سیفران کا وزیر بنایاگیا۔ غلام سرور کو ایوی ایشن کا وزیر بنانے کے بعد وفاقی وزیر میاں سومرو سے ایوی ایشن کا اضافی چارج واپس لے لیاگیا۔
ظفر اللہ مرزا وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت اور ندیم بابر معاون خصوصی برائے پٹرولیم ڈویژن ہوں گے، وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
Comments are closed.