عمر ایوب وزیر خزانہ بننے والوں کی دوڑ میں شامل ، وزیراعظم سے ملاقات
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیرِ توانائی عمرایوب کی ملاقات، اسد عمر کے استعفیٰ کے بعد وزارت خزانہ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
ملاقات میں وزارتِ خزانہ سمیت اہم امورسے متعلق تبادلہ خیال ہوگا، اسد عمر نے آج ہی وزارتِ خزانہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان اب وفاقی وزیربرائے توانائی عمرایوب سے وزارتِ خزانہ سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت کررہے ہیں، عمر ایوب وزارتِ خزانہ کے لیے اہم امیدوار ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر کی جگہ عمر ایوب کو وزیر خزانہ بنانے کی تجویز زیرِغور ہے اور متوقع طور پر یہ ملاقات اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ عمر ایوب کے علاوہ شوکت ترین،حفیظ شیخ،عشرت حسین ،اورشمشاداختر کے نام بھی زیرغور ہین۔
Comments are closed.