پی سی بی گورننگ باڈی اجلاس، ایم ڈی وسیم کا تقر، ڈومیسٹک سٹرکچر مسترد
کوئٹہ(نیٹ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کے کوئٹہ میں ہونے والے اجلاس کا ممبران نے بائیکاٹ کر دیا۔ ایم ڈی وسیم خان کی تقرری اور ڈومیسٹک سٹرکچر میں تبدیلی کو بھی مسترد کر دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کے کوئٹہ میں ہونے والے اجلاس میں پانچ ممبران نئے ایم ڈی وسیم خان کی تقرری کے خلاف قرارداد پیش کر دی۔
ممبران نے ڈومیسٹک اسٹرکچر میں تبدیلی کو بھی مسترد کر دیا۔ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے والوں میں شہ زر، عبداللہ، ایاز بٹ، کبیر احمد، نعمان بٹ اور شاہ دوست شامل ہیں۔
ممبران کا موقف ہے کہ ڈیپارٹمنٹ کرکٹ اور ریجن کرکٹ میں تبدیلی منظور نہیں۔ چئیر مین پی سی بی احسان مانی دیکھتے ہی رہ گئے جبکہ سب اٹھ کر چلے گئے۔
ادھر چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے ذاتی مفادات کی پی سی بی میں کوئی گنجائش نہیں، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، تبدیلیاں ہوکر رہیں گے۔
پی سی بی اجلاس میں ایجنڈے پر آئے تو 5 ارکان نے 6 نکاتی قرارداد پیش کی، ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کی تعیناتی بورڈ آف گورنرز کا فیصلہ تھا۔
انہوں نے کہا ہم علاقائی سطح پر کرکٹ کو فروغ دینا چاہتے ہیں، کرکٹ میں اصلاحات کو کوئی نہیں روک سکتا، کوئی پی سی بی بورڈ کا اجلاس ہائی جیک نہیں کرسکتا۔
Comments are closed.