اب خواتین آرام سے ہیل والے جوتے پہن سکیں گی

46 / 100

فائل:فوٹو

روم: جوتوں کے ایک مشہور ڈیزائنر نے ایک ایساجوتے کا پتاوا بنایا ہے جس کو لگا کر خواتین آرام سے اونچی ایڑھیوں کے جوتے پہن سکیں گی۔ اس پتاوے کے جوڑے کی قیمت 21 ڈالرز ہوگی اور ری سائیکلڈ پولیمر سے بنائے گئے اس پتاوے کی بائیو مکینیکی جدت خواتین کی صحت کو بہتر کرے گی۔

اطالوی کمپنی گیٹ-ٹیک کی جانب سے بنایا جانے والا یہ پتاوا چلنے کے دوران پیر کو آرام بخشتا ہے اور پیر پر پڑنے والے دباوٴ کو تقسیم کرتا ہے۔ اسٹیلیٹو (خواتین کے باریک اور اونچی ایڑھی والے جوتے) کے اندر لگائے جانے کی وجہ سے یہ نہ تو ظاہر ہوتا ہے اور نہ ہی جوتے سے اکھڑ سکتا ہے۔

(تصویر: گیٹ-ٹیک)

یہ ڈیزائن ایک اطالوی ڈیزائنر ڈیئگو ڈولچینی نے بنایا ہے۔ ڈیئگو بالمین، ڈولچے & گبانا اور گوچی سمیت کئی برانڈز کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔
یہ ایجاد رواں ہفتے لاس ویگس میں منعقد ہونے والے کنزیومر الیکٹرونکس شو میں پیش کیا جارا ہے۔ تاہم، یہ بات مبہم ہے کہ اس پتاوے کے ساتھ جوتے فروخت کے لیے کب دستیاب ہوں گے۔

گیٹ-ٹیک کے مطابق اس پتاوے کے جوڑے کی قیمت 21 ڈالرز ہوگی اور ری سائیکلڈ پولیمر سے بنائے گئے اس پتاوے کی بائیو مکینیکی جدت خواتین کی صحت کو بہتر کرے گی، تکلیف کو راحت بخشے گی اوران کو چوٹ لگنے سے بچائے گی۔

خیال رہے کہ طویل مدت تک اونچی ایڑھیاں پہننے سے خواتین میں اسٹریس فریکچر، کمر کے نچلے حصے میں درد، اعصابی نظام کو نقصان، پٹھوں میں تکلیف اور ایڑھی کی ساخت میں تبدیلی سمیت کئی مسائل پیش آسکتے ہیں۔

Comments are closed.