نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ اور صاحبزادیوں کو سوالنامہ بھیج دیا
لاہور(ویب ڈیسک) نیب کی طرف سے شہباز شریف کی اہلیہ اور دونوں صاحبزادیوں کو سوالنامہ بھیج دیا گیا۔
گزشتہ روزچیئرمین نیب نے شہبازشریف کی اہلیہ اور صاحبزادیوں کی طلبی کے نوٹس منسوخ کردیئے گئے تھے۔
نیب لاہورکی جانب سے شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز، صاحبزادی رابعہ عمران اور جویریہ علی کو سوالنامے ارسال کیے گئے ہیں۔
سوالنامے میں مبینہ منی لانڈرنگ اور بینک ٹرانزیکشنز کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔
یادرہے نیب لاہور نے مبینہ منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں شہبازشریف کی اہلیہ اور دونوں صاحبزادیوں کو طلب کیا تھا تاہم چیئرمین نیب نے تینوں خواتین کی طلبی کے نوٹس منسوخ کرکے سوالنامہ بھیجنے کی ہدایت کی تھی۔
Comments are closed.