پاکستان کے ارکان اسمبلی کی کرکٹ ٹیم کیلئے 47ارکان کے ٹرائل

اسلام آباد(زمینی حقائق)برطانیہ میں شیڈول بین الپارلیمانی کرکٹ ٹورنا منٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کے انتخاب کیلئے اسلام آباد میں ٹرائل ،47 ارکان قومی اسمبلی کے ٹرائل لیے گے۔

اسلام آباد کے شالیمار کرکٹ گراونڈ اراکین پارلیمنٹ کے پی سی بی کے زیر اہتمام کوچز نے ارکان قومی اسمبلی کے ٹرائل لیے ،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر شالیمار کرکٹ گراوٴنڈ پہنچ گئے۔

ٹرائل کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے بالنگ کرائی،اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنی زوردار بیٹنگ سے سب کو حیران کر دیا۔

اس موقع پر اسد قیصر کا کہنا تھاارکان اسمبلی کا حوصلہ بڑھانے آیا ہوں،پارلیمنٹ کے ذریعے کرکٹ ڈپلومیسی کرنا چاہتے ہیں،چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان اور میڈیا کے ساتھ بھی گیم کھیلیں گے۔

بین الپارلیمانی کرکٹ ٹیم کے لیے حکومتی اور حزب اختلاف کے اراکین نے ٹرائل دیئے،بین الپارلیمانی کرکٹ ٹورنا منٹ کرکٹ ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ منعقد ہوگا۔

برطانیہ میں ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ ہونے والے پارلیمانی ارکان کے ٹورنا منٹ میں کرکٹ کھیلنے والے آٹھ ممالک کی پارلیمان کے اراکین پر مشتمل کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ٹرائل میں منتخب ہونے والے ارکان قومی اسمبلی کو کر کٹ کی تربیت دے جائے ،پاکستا ن کی پارلیمانی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ پارلیمنٹ کی کرکٹ ٹیم تشکیل دی جارہی ہے۔

زین قریشی پاکستان کی پارلیمانی کرکٹ ٹیم کے کنوینر ہونگے۔

Comments are closed.