ہم ورلڈکپ حاصل کرنے سے محض ایک قدم دور ہیں،ارجنٹینا کوچ

45 / 100

فوٹو:انٹرنیٹ

 

دوحا: قطر میں فیفا ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں کروشیا کو شکست دینے والی ارجنٹینا کی ٹیم کے کوچ لیونل اسکالونی کا کہنا ہے کہ کروشیا کے خلاف ہم نے جیت کی خوشی منائی ہے کیونکہ فائنل میں پہنچنا بڑی بات ہے لیکن ابھی ایک اور قدم اٹھانا باقی ہے، ہم ورلڈکپ حاصل کرنے سے محض ایک قدم دور ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن کے کوچ لیونل اسکالونی نے میچ میں کامیابی  حاصل کے بعد خوشی سے آبدیدہ بھی ہوگئے اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ہم جیت کے مستحق تھے لیکن اتنے بڑے مارجن سے جیت کی توقع نہیں تھی۔

لیونل اسکالونی کا کروشین ٹیم کے حوالے سے کہنا تھا کہ آغاز میں ان کی میچ پر گرفت تھی لیکن ہمیں معلوم تھا کہ ایسا ہوگا کیونکہ ان کے پاس تین چوٹی کے مِڈ فیلڈرز تھے جو کئی برسوں سے اکٹھے کھیل رہے اور ایک دوسرے کو اچھے طرح سے جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کروشیا کے خلاف ہم نے جیت کی خوشی منائی ہے کیونکہ فائنل میں پہنچنا بڑی بات ہے لیکن ابھی ایک اور قدم اٹھانا باقی ہے، ہم ورلڈکپ حاصل کرنے سے محض ایک قدم دور ہیں۔

ادھر فیفا ورلڈکپ میں آج فرانس اور مراکش کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی جیتنے والی ٹیم 18 دسمبر کو ارجنٹائن کے خلاف فائنل میں اْترے گی۔

Comments are closed.