نیب نے اب میری دو بہنوں کو بھی طلب کرلیا، حمزہ شہباز
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس بہت پرانا ہے، نیب اپنی کارروائیوں میں صرف شریف خاندان کو نشانہ بنا رہا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے بتایا کہ اب میری دو بہنوں کو بھی طلب کر لیا، نیب کارروائیوں کے پیچھے محرک نیب اور نیازی گٹھ جوڑ ہے۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پچھلے دس دنوں کی نیب کارروائی سے لگتا ہے کہ 20 کروڑ عوام میں صرف شریف خاندان ہی ہے، انکوائری 6 ماہ سے ہو رہی تھی تو اب ایسی کون سی تبدیلی آ گئی۔
انھوں نے کہا اس تیزی کے پیچھے محرکات کیا ہیں، ایسے ہی نہیں کہتا کہ یہ نیب اور نیازی گٹھ جوڑ ہے، نیب نے میری دو بہنوں کو بھی طلب کر لیا۔
حمزہ شہبازنے کہا کہ نیب نے تفتیش کے دوران کہا تھا 16 اپریل کو دوبارہ بلائیں گے، اب 15 اپریل کو بھی طلب کر لیا ہے۔
انھوں نے کہا عمران نیازی صاحب ہیلی کاپٹر کیس میں مطلوب ہیں لیکن وہ چیئرمین نیب سے ملاقاتیں کررہے ہیں، علیمہ خان صاحبہ کو بھی پورا حساب دینا چایئے۔
Comments are closed.