آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کا آج سے آعاز، پہلا میچ سری لنکا نمیبیا کا ہوگا

51 / 100

میلبرن : آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کا آج سے آعاز، پہلا میچ سری لنکا نمیبیا کا ہوگا، پاکستان پہلا میچ بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو کھیلے گا.

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 آج سے آسٹریلیا میں شروع ہورہا ہے، پہلے مرحلہ کوالیفائینگ راؤنڈ ہے جس میں 4 ٹیمیں آوٹ ہوں گی۔

بین الاقوامی کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ کا سب سے بڑا اعزاز اپنے نام کرنے کے لیے 16 ٹیموں کے درمیان مقابلے آج سے شروع ہو رہے ہیں۔

ایونٹ کےپہلے مرحلے میں دو گروپس میں تقسیم 8 ٹیمیں سپر 12 راؤنڈ میں جگہ بنانے کے لیے مقابلہ کریں گی جہاں 8 ٹیمیں اپنی رینکنگ کی بنیاد پر پہلے ہی موجود ہیں۔

https://twitter.com/ICC/status/1581298438553075713?t=e4QoqXYesswqCyQ4u6uHkw&s=19

پہلے راؤنڈ میں نمیبیا، نیدرلینڈز، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) گروپ اے جبکہ آئرلینڈ، زمبابوے، ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ گروپ بی میں شامل ہیں۔

ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے سری لنکا اور نمیبیا کے درمیان ہوگا جبکہ دن ایک بجے متحدہ عرب امارات اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

ایونٹ کے آغاز سے قبل میلبرن میں آفیشل ٹرافی و فوٹو سیشن ہوا جس میں پاکستانی کپتان بابر اعظم سمیت تمام ٹیموں کے کپتان شریک ہوئے.

Comments are closed.