نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

55 / 100

کرائسٹ چرچ : نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں بنگال کے کاغذی شیر باولنگ میں چلے نہ بیٹنگ کرسکے۔

کیوی کپتان کین ولیمسن کرائسٹ چرچ میں ٹاس جیت کو مہمان ٹیم کو پہلے کھلایا ، بنگلہ دیش کی بیٹنگ شروع سے آخر تک لڑکھڑاتی رہی۔

مقررہ بیس اوورز 8وکٹون کے نقصان پر محض137 رنز بنائے، نجم الحسن شنٹو 33، عفیف حسین 24، نور الحسن 25 رنز بناکر نمایاں۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساؤتھی، مچل پریسول اور اش سودھی نے 2،2 کھلاڑیوں کوآوٹ کیا،جواب میں نیوزی لینڈ نےمقررہ ہدف اٹھارویں اوور میں دووکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

کیوی اوپنر ڈیون کانوے نے ستر رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ،ولیمسن نے 30 رنز اسکور کیے۔ کیوی ٹیم نے ہدف 18ویں اوور میں حاصل کیا۔

Comments are closed.