پاکستان کپ، بلوچستان نے سندھ کو72رنز سے ہرادیا

راولپنڈی(زمینی حقائق) پاکستان کپ کے تیسرے میچ میں بلوچستان نے سندھ کو 72رنز سے ہرادیا۔

received 974329952761710
عمادبٹ مین آف دی میچ

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گے قومی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے روز سندھ نے ٹاس جیت کربلوچستان کوپہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بلوچستان کی ٹیم نے عمراکمل کے 99، ذیشان اشرف کے 75، اسدشفیق کے 53اورعمادبٹ کے 42رنزناٹ آؤٹ کی بدولت مقررہ 50اوورزمیں 9وکٹوں کے نقصان پر 346رنز بنائے۔

سندھ کی جانب سے نعمان علی اورحماداعظم نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سند ھ کی ٹیم 44.2اوورز میں 274رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔

سندھ کی جانب سے عمرصدیق 88، عمرامین60، عامریامین 46اور احسان علی 42رنز کیساتھ نمایاں رہے، بلوچستان کی جانب سے عماد بٹ نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر عمادبٹ کومین آف دی میچ قراردیاگیا۔جمعرات کو پنجاب اورخیبرپختونخوا کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

Comments are closed.