اسلام آباد، 22سالہ بشریٰ آپریشن کے بعد،، مرد ،،بن گئی

اسلام آباد(زمینی حقائق)وفاقی دارالحکومت کے پولی کلینک اسپتال میں جنس کی تبدیلی کا کامیاب آپریشن، 22سالہ لڑکی لڑکا بن گئی۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق22 سالہ لڑکی بشریٰ کا پولی کلینک ہسپتال میں کامیاب آپریشن کیاگیا جس کے بعد بشریٰ مرد بن گئی۔

پولی کلینک ہسپتال کی شعبہ یورالوجی کی ٹیم نے آپریشن کیا،سرجیکل ٹیم نے ڈاکٹر شہباز حنیف مہر کی نگرانی میں آپریشن مکمل کیا۔

بشری کا تعلق خیبر پختونخوا سے بتایا جاتا ہے جو آپریشن کے بعد ابھی اسپتال میں ہی داخل ہے۔

Comments are closed.