جعلی اکاونٹس کیس، پہلا نیب ریفرنس عدالت میں سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) جعلی اکاوٴنٹس کیس میں پہلا نیب ریفرنس احتساب عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تمام ملزمان کی طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید سمیت تمام ملزمان کو 19 اپریل کو طلب کرلیا۔
عدالت کی جانب سے جن ملزمان کو طلب کیا گیا ہے ان میں سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی یونس کوڈواوی، کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے 4 سابق اور 4 موجودہ افسران بھی شامل ہیں۔
ملزمان پر فلاحی مقاصد کے لیے مخصوص پلاٹس غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کا الزام ہے۔
یاد رہے کہ 2 اپریل کو نیب ایگزیکٹو بورڈ نے جعلی اکاوٴنٹس کیس میں نیب راولپنڈی کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس کی منظوری دی تھی۔
Comments are closed.