نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 81پیسہ فی یونٹ اضافہ کردیا
اسلام آباد (زمینی حقائق )نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 81 پیسہ فی یونٹ کا اضافہ کردیا ۔۔ اضافے سے صارفین پر 5 ارب 20کروڑ کا بوجھ پڑے گا ۔۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا نے فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق سماعت کی ۔
سی پی پی اے نے بجلی کے نرخوں میں 1روپے 23پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی ۔ فروری کے دوران ریفرنس فیول لاگت 3 روپے 97 پیسے فی یونٹ رہی ۔
تقسیم کارکمپنیوں کو فراہم کی جانے والی بجلی کی فی یونٹ قیمت 5روپے 20 پیسے رہی ۔ نیپرا حکام نے دوران سماعت بتایا کہ گیس کی قیمتیں بڑھنے سے تین ارب کا بوجھ پڑا ۔
فروری کے دوران پانی سے 22.77 فیصد بجلی پیدا کی گئی، کوئلے سے 17.46 فیصد،گیس سے 23.85 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے ، فروری میں درآمدی ایل این جی سے 16.89 فیصد بجلی پیدا ہوئی ۔
Comments are closed.