پنجاب کے وزراء کا پرانی گاڑیاں لینے سے انکار، نئی خریدنے کافیصلہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے عوامی نمائندوں کے لیے 70 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت پنجاب نے ستمبر میں نئی گاڑیاں نہ خریدنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب وزراء نے پرانی گاڑیاں لینے سے انکار کردیا ہے۔
وزراء کے بعد حکومت نے عوامی نمائندوں کے لیے 70 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایس اینڈ جی اے ڈی ٹرانسپورٹ پول نے گاڑیاں خریدنے کی سمری تیار کرلی۔
حکام ٹرانسپورٹ پول کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی خریداری کا کیس کفایت شعاری کمیٹی میں لے جایا جائے گا، مجبوری ہے جس کی وجہ سے گاڑیاں خریدنے کی سمری بھجوائی گئی۔
ادھر محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ نئی گاڑیاں خریدنے کے حوالے سے کیس ہمارے پاس آیا ہے تاہم کمیٹی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے گی
وزرا کے لیے 77 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ مسلم لیگ ن نے مسترد کر دیا ہے اور پنجاب اسمبلی میں اس کیخلاف مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں مناظر حسین رانجھا کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ریاست مدینہ کے سنہری اصول کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔
پنجاب حکومت نے وزرا کے لیے 77 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے سرکاری خزانے سے سترہ کروڑ سنتالیس لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ ہو گی۔
میاں مناظر حسین رانجھا نے اپنی قرارداد میں کہا کہ ایک جانب حکومت کفایت شعاری کا نعرہ لگاتی ہے تو دوسری جانب اپنے وزرا کے لیے شاہ خرچیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
Comments are closed.