آج شب معراج ہے ، مسلمان گھروں ، مساجد میں عبادت میں مصروف

اسلام آباد(زمینی حقائق)ملک بھر میں شب معراج آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

ملک بھرمیں آج بمطابق 27 رجب المرجب شب معراج مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ گھروں اور مساجد میں خصوصی محافل کا انعقاداور رات عبادت کی جارہی ہے۔

ماہ رجب کی 27ویں شب حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا گیا۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ہمراہ براق پر سوار ہوکر مکہ مکرمہ سے مسجد اقصیٰ گئے اور وہاں تمام انبیائے کرام کی نماز کی امامت فرمائی۔

پھر آپ ﷺ کو آسمانوں میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرانے کے لئے لے جایا گیا، وہاں رسول اکرمﷺ کو جنت اور دوزخ بھی دکھائی گئی۔

آپﷺ کی ملاقات مختلف انبیائے کرام سے بھی کرائی گئی، امت مسلمہ کے لیے معراج النبیﷺ کا سب سے بڑا تحفہ نماز ہے۔

Comments are closed.