ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ، پہلے میچ میں آج افغانستان اور سری لنکا مد مقابل ہوں گے

61 / 100

فوٹو: فائل

دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ، پہلے میچ میں آج افغانستان اور سری لنکا مد مقابل ہوں گے ،متحدہ عرب امارات میں آج ایشیا کے میگا ایونٹ کاآغز ہوگا۔

ایشیا کپ میں کل 6ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیاہے، ٹورنامنٹ کا آغاز آج دبئی میں ہوگا ، افغانستان اور سری لنکا پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے پہلا میچ کھیلیں گے۔

ایشیا کپ کا فائنل سے قبل سب سے بڑا میچ کل 28اگست کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا جس کا دونوں ممالک میں بے چینی سے انتظار ہو رہاہے۔

http://

ایشیا کپ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔

گروپ ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا،سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

Comments are closed.