بھارتی اداکارہ ارمیلا نےاسلام قبول کر لیا؟
ممبئی (نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر کے بھارتی سیاسی جماعت کانگریس میں شامل ہونے کے 24 گھنٹے بعد ہی سوشل میڈیا پر خبریں گردش کرنے لگیں کہ ارمیلا دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی ہیں۔
بھارت میں سیاست کا رنگ ہمیشہ انو کھا رہا ہے لیکن جب انڈین الیکشن کا مو سم ہو تو کو ہی بھی قدم اٹھانا ان سے بعید نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ارمیلا کی جانب سے مذہب تبدیلی کے بعد نئے نام کی اطلاعات بھی گردش کرنے لگیں کہ ارمیلا ماتونڈکر نے مریم اختر میر نام رکھ لیا ہے جبکہ ایک بھارتی ویب سائٹ نے اسے افواہ قرار دیا ہے۔
ارمیلا نے 2016 میں کشمیری بزنس مین اور ماڈل محسن اختر میر سے شادی کی تھی۔ ان کے شوہر کا بھی کہنا ہے کہ الیکشن سے قبل اس طرح کے گیم کھیلنا بہت عام بات ہو گئی ہے، اس میں کوئی سچائی نہیں۔ کانگریس نے ان افواہوں کا ذمہ دار بھارتیہ جنتا پارٹی کو قرار دیا ہے۔
ارمیلا جب اس سیاسی جماعت میں شامل ہو ہی تھی تب خبریں گرم ہو ہی تھیں ارمیلا نے ایک پاکستانی بزنس مین سے شادی کی ہو ہی ہے اب رخ دوسری طرف موڑا گیا ہے۔
Comments are closed.