آرمی آفیسرکی کار دریا میں گر گئی، خاندان کے 7 افراد جاں بحق

53 / 100

فوٹو : فائل

سکردو: آرمی آفیسرکی کار دریا میں گر گئی، خاندان کے 7 افراد جاں بحق،افسوسناک حادثہ بلتستان کے بالائی علاقے کھرمنگ میں پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دریائے سندھ میں گرنے والی کار میں آرمی آفیسر اور اہلیہ سمیت سات افرادسوار تھے یہ سب افراد چل بسے۔

کارکھرمنگ میں کارگل روڈ پر بونگ پڑی کے مقام پر حادثہ کا شکار ہوئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد دریا میں ڈوب گئے۔

دریا میں ڈوبنے والے افراد میں آرمی ایوی ایشن کے پائلٹ کیپٹن حسن اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر ثمینہ بھی شامل ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے تین افراد کی میتیں دریا سے نکال لی ہیں جب کہ چار افراد کی تلاش جاری ہیں جس میں آرمی آفیسر اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ کیپٹن حسن کی شادی ایک ہفتہ قبل ہوئی تھی اور وہ اسکردو کے رہائشی تھے،ڈوبنے والوں میں صادق حسین ، روح اللہ ، بتول، یزدان اور 2 سالہ طیبہ شامل ہیں۔

Comments are closed.