قومیں جب اپنا نظریہ اور مقصد کھو دیں تو وہ زوال پذیر ہو تی ہیں

52 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے قومیں جب اپنا نظریہ اور مقصد کھو دیں تو وہ زوال پذیر ہو تی ہیں۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ صرف 3 ماہ میں زرداری اور شریف مافیا نے ملک کو سیاسی اور معاشی طور پر گھٹنوں پر لا کھڑا کیا، ریاستی ادارے کب تک غیر قانونی جمع کی گئی دولت بچانے کے لیے اجازت دیتے رہیں گے؟

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے عوام مافیا کو اپنی لوٹ مار جاری رکھنے نہیں دیں گے، ہم سری لنکا کے حالات سے زیادہ دور نہیں جب عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کے اقدامات دیکھ کر مرزا غالب کا شعر آج سچ ثابت ہو رہا ہے، جب قومیں اپنا نظریہ اور مقصد کھو دیتی ہیں تو وہ زوال پذیر ہوتی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی انھوں نے آصف زرداری، فضل الرحمان اور شہباز شریف کی تصویر کے ساتھ مرزا غالب کا شعر شیئر کی پھر ڈیلیٹ کردی ۔

Comments are closed.