ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غلط ، رن آف الیکشن میں پرویز الہٰی جیتے ہیں، اعتزازاحسن

52 / 100

لاہور: پنجاب کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غلط ، رن آف الیکشن میں پرویز الہٰی جیتے ہیں، اعتزازاحسن کا وزارت اعلی کے حوالے سے پنجاب اسمبلی کی ووٹنگ پر اظہار خیال۔

نجی ٹی وی اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے قانونی ماہر اعتزاز احسن نے کہا کہ ووٹ کدھر دینا ہے یہ فیصلہ پارلیمانی پارٹی کرسکتی ہے اور یہ اس کا اختیارہوتاہے۔

اعتزاز احسن نے کہا پارٹی سربراہ اس صورت میں مداخلت کر سکتا ہے جب پارلیمانی پارٹی کے اندر اختلاف رائے ہو اور معاملا پارٹی سربراہ کے سامنے اٹھایا جائے۔

انھوں نے کہا کہ آئین پارلیمانی پارٹی کے حوالے سے واضح ہے،اس لئے رن آوف الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار پرویزالہٰی جیت چکے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے آئین روند دیا، بابر اعوان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی وزیر اعلیٰ کے الیکشن میں دی گئی رولنگ پر تبصرہ کیا ہے۔

ٹوئٹر پر بیان میں بابر اعوان نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب نے سپریم کورٹ کا فیصلہ اور آرٹیکل 63 A (1) روند کر رکھ دیا، یہ تو سری لنکا میں بھی نہیں ہوا۔

تحریک انصاف کے رہنما و قانونی ماہر بابر اعوان نے کہا پورے پاکستان کے عوام کے دل میں لاوا اُبل رہا ہے، پاکستان کے حالات اور نظام اتنے بڑے خطرے کا شکار پہلے کبھی نہیں ہوئے۔

Comments are closed.