چوہدری شجاعت نے وزارت اعلٰی کیلئے پرویزالٰہی کی حمایت سے انکار کردیا

52 / 100

لاہور : مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے وزارت اعلٰی کیلئے پرویزالٰہی کی حمایت سے انکار کردیا، مونس الٰہی کی طرف سے تصدیق کر دی ہے.

مونس الٰہی نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت نے کہا کہ وہ عمران خان کے امیدوار کی حمایت نہیں کریں گے۔

پنجاب اسمبلی میں چوہدری شجاعت کے خط کی بازگشت سنائی دی جس کے بعد مونس الٰہی پنجاب اسمبلی سے چلے گئے تھے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حامد میر سے ٹیلیفونک گفتگو میں مونس الٰہی کا کہنا تھاکہ چوہدری شجاعت کے پاس گیا تھا اور انہوں نے ویڈیوپیغام ریکارڈ کرنے سے انکارکیا.

مونس الٰہی نے کہا کہ میں بھی ہار گیا ہوں، عمران بھی ہار گئے اور زرداری جیت گئے
ان کا کہنا تھاکہ چوہدری شجاعت نے خط میں لکھا تھا کہ کسی کو ووٹ نہیں دینا۔

مونس الٰہی پنجاب اسمبلی سے چودھری شجاعت سے ملنے آئے تھے تاہم انھوں نے فیصلہ سنا دیا،سپریم کورٹ کے حکم پر آج وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہو رہا ہے.

Comments are closed.