ن لیگ اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے،فوادچوہدری

45 / 100

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا ن لیگ اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے۔

ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اگلے انتخابات کے فریم ورک پر مذاکرات شروع کریں۔ پاکستان مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ذمہ داری کا احساس کرنا ہو گا، زرداری سیاست کے دن گزر گئے ہیں۔ عوام غیر اخلاقی سیاست کو مسترد کرتی ہیں۔

Comments are closed.