پاکستان ایشیا کا دوسرا مہنگا ترین ملک قرار، آئی ایم ایف شرائط سے مہنگائی بڑھی

56 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان ایشیا کا دوسرا مہنگا ترین ملک قرار، آئی ایم ایف شرائط سے مہنگائی بڑھی ،پہلے نمبر پر دیوالیہ ہونے والا سری لنکا ہے ، آئندہ سال مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح پر رہنے کا امکان ہے۔

ترقی پذیر ممالک کی معاشی آوٹ لک رپورٹ ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری کی گئی ہے جس میں پاکستان کو ایشیا کا دوسرا مہنگا ترین ملک قرار دیا گیاہے۔

اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پچھلے چھ ماہ میں سری لنکا کے بعد خطے کے دیگر ممالک کی نسبت مہنگائی میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی 12 فیصد سے بڑھ کر 21 فیصد، سری لنکا میں 14 فیصد سے 45 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور بتایا گیاہے کہ جاری سال کے دوران پاکستان میں معاشی شرح نمو معتدل جبکہ مہنگائی کی شرح بلند رہنے کا امکان ہے۔

پاکستان میں مہنگائی کی وجہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے اقدامات اور تیل و خوراک کی عالمی قیمتوں میں اضافہ قرار دیا گیا ہے، تاہم رپورٹ میں اگلے سال پاکستان میں معاشی شرح نمو میں بہتری کی امید بھی ظاہر کی گئی ۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاشی آوٹ لک رپورٹ کا لنک

ایشیائی ترقیاتی بینک میں روس بھی جنگ کے باعث شرح نمو برقرار نہیں رکھ سکا اور اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق روس یوکرین جنگ کے باعث خطے کی شرح نمو 5.2 کے بجائے 4.6 فیصد تک محدود رہے گی۔

پاکستان میں مہنگائی کی وجوہات میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ اور تیل و بجلی پر سبسڈی واپس لینا بھی شامل ہے، جبکہ توانائی اور خوراک کی عالمی قیمتوں کی وجہ سے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا ۔

رپورٹ میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار میں قدرے بہتری آئے گی، بیرونی اور مالیاتی عدم توازن پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔

جائزہ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پاکستان میں سری لنکا کے بعد مہنگائی کی شرح خطے میں سب سے زیادہ ہے، گزشتہ چھ ماہ میں پاکستان میں مہنگائی 12 فیصد سے بڑھ 21 فیصد ہوگئی۔

اسی عرصہ کے دوران دیوالیہ ہونے جانے والے سری لنکا میں مہنگائی 14 فیصد سے بڑھ کر 45 فیصد، بھارت میں 5.7 سے بڑھ کر 7 فیصد جبکہ بنگلہ دیش میں6.1 سے بڑھ کر 7.4 فیصد تک چلی گئی۔

گزشتہ چھ ماہ میں پاکستان میں شرح منافع 5.25 فیصد بڑھا ہے جب کہ اس دوران چین میں مہنگائی 1.5 سے بڑھ 2.5 فیصد ہوئی تاہم یہ دیگر ممالک کی بنسبت کم اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں کورونا کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ترقی پذیر ایشیائی ممالک میں کورونا وبا سے بحالی کا عمل جاری ہے، بہت سے ممالک میں پابندیاں نرم اور معاشی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں، تاہم کورونا کے مکمل خاتمہ میں وقت لگے گا۔

Comments are closed.