سعودی حکام کا مسجد الحرام اور مسجد النبوی میں نمازوں کے لیے پرمٹ کی شرط ختم کرنے کا اعلان

45 / 100

ریاض: سعودی حکام نے مسجد الحرام اور مسجد النبوی میں نمازوں کے لیے پرمٹ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت حج و عمرہ کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی ہے کہ حرمین شریفین میں نمازوں کے لیے پرمٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے، تاہم نمازوں کی ادائیگی کے لیے کورونا میں مبتلا نہ ہونے کی بنیادی شرط بدستور برقرار رہے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق پرمٹ کی شرط ختم کرنے سے متعلق جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت حج و عمرہ نے نمازوں کے لیے موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے پیشگی بکنگ کی شرط کو ختم کردیا ہے، جس کے بعد کوئی بھی ایسا شخص جو عالمی وبا کورونا کا شکار نہ ہو، حرمین میں نماز ادا کر سکتا ہے، تاہم وبا کا شکار اور کسی متاثرہ مریض سے ملاقات کرنے والے افراد حرمین میں جانے سے اجتناب برتیں

Comments are closed.