ویڈیو میں تو صرف آپ کی بے عزتی نظر آرہی ہے، فواد چوہدری

63 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے ویڈیو میں تو صرف آپ کی بے عزتی نظر آرہی ہے، فواد چوہدری کا کہنا ہے جھوٹ بولنا بند کرو۔

احسن اقبال کے خلاف چور چور کے نعرے لگنے پر ردعمل میں ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ آپ جھوٹ بولنا بند کریں اور لوگوں میں برقع پہن کر جایا کریں۔

انہوں نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ سر ویڈیو میں تو صرف آپ کی بے عزتی نظر آئی ہے، آپ جھوٹ بولنا بند کریں اور لوگوں میں برقع پہن کر جایا کریں۔

http://

اس سے قبل وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا اپنے ٹویٹ میں کہنا ہے کہ آج بھیرہ میکڈونلڈ میں ایک یوتھین فیملی سے مڈبھیڑ ہوئی جو بظاہر خود کو ایلیٹ سمجھتی ہے مگر مکالمہ کی بجائے جاہلوں کی طرح نعرہ بازی شروع کر دی۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ جب یہ نعرہ بازی سے باز نہ آئی تو لوگوں نے بھی نعرے لگا دئیے گوگی پیرنی کا حساب دو جیسا جاہل اور پاگل خود ویسے ہی پیروکار پیدا کر رہا ہے۔

http://

فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر پی ٹی آئی حقیقی مارچ کے دوران کا رکنوں و رہنماوں پر تشدد کی تصاویر ری ٹویٹ کی ہیں جس کا کیپشن ہے ‘اس ریاستی ظلم کا دفاع کرنے والے آج "چور چور” کے نعروں پہ گھنگرو توڑ رہے ہیں’۔

Comments are closed.