پاکستانی نوجوان سے شادی کیلئے آنے والی بھارتی لڑکی واہگہ بارڈر پر گرفتار

50 / 100

نئی دہلی: سوشل میڈیا پر پاکستانی نوجوان سے شادی کیلئے آنے والی بھارتی لڑکی واہگہ بارڈر پر گرفتار ہوگئی، بھارت کی 24 سالہ اسکول ٹیچر کو پاکستانی نوجوان کو دل دے بیٹھی.

لڑکی کی گرفتاری کی خبر بھارتی میڈیا نے چلائی، رپورٹ کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا سے نوجوان اسکول ٹیچر فضہ خان کو پاکستان میں موجود اپنے محبوب دلشاد سے محبت ہوئی.

فضہ خان نے شادی کرنے کے لیے لاہور آنے کی کوشش کی اور اس کوشش کے دوران واہگہ بارڈر پر گرفتار کرکے خاتون ٹیچر کو دارالامان بھیج دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی نوجوان سے دوستی سوشل میڈیا پرہوئی تھی اور دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ لڑکی نے نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن سے ویزہ حاصل کیا.

لڑکی گھر والوں کو بتائے بغیر پاکستان کے لیے روانہ ہوگئی، لڑکی کے والدین نے گمشدگی کی اطلاع تھانے میں دی جس پر تمام ایئرپورٹس، ریلوے اسٹیشن اور بس اڈوں کو معلومات فراہم کردی گئی۔

واہگہ بارڈر پر پہلے ہی لڑکی سے متعلق بھارتی سیکیورٹی فورس کو تفصیلات موصول ہو چکی تھیں اس لئے خاتون ٹیچر کی گرفتاری کر لی گئی۔

فضہ جیسے ہی واہگہ بارڈر پہنچی تو اہلکاروں نے اسے تحویل میں لے لیا، بھارتی سیکیورٹی فورسز نے عشق اور محبت کی اس داستان کو حساس سیکیورٹی موضوع بنادیا۔ لڑکی کو جلد مدھیہ پردیش کی پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔

Comments are closed.