یوم پاکستان پر مودی کا امن کا پیغام، عمران خان کا خیرمقدم

اسلام آباد(زمینی حقائق )بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا وزیراعظم عمران خان کو پیغام، امن کی خواہش کا اظہار

IMG 20190322 215502

بھارتی وزیراعظم نے یہ پیغام یوم پاکستان کے موقع پر امن کا پیغام دے کردیاہے، وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ پر اس پیغام سے متعلق آگاہ کیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا کہنا ہے اب وقت آگیا ہے جنوبی ایشیا کے لوگ پرامن خطے کی طرف آگے بڑھیں۔

نریندرمودی کے پیغام میں کہاگیا ہے کہ جمہوری ترقی یافتہ خطے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

خطے کوایسا بناناہے جودہشت اورتشددسے پاک ہو۔

وزیراعظم عمران خان کا اپنی دوسری ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کے پاکستانی عوام کے لیے پیغام کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل حل کرنے کیلئے جامع مذاکرات ہوں، بھارت سے امن اور عوام کی خوشحالی پر مبنی تعلقات کیلئے مذاکرات ہوں۔

Comments are closed.