مہاتیر محمد سمیت25عالمی شخصیات کو نشان پاکستان سے نوازا گیا

اسلام آباد(زمینی حقائق)ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد دنیا کی پچیسویں شخصیت ہیں جن کو نشان پاکستان سے نواز ا گیا۔

پاکستان سے بہترین اور دوستا نہ تعلقات کی بنا صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد کو آج ایوان صدر میں خصوصی تقریب میں نشان پاکستان دیا۔

اس سے قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان کے اعلی ترین سول اعزاز نشان پاکستان سے دیاگیا ،، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے قبل 2006میں سعودی عرب کے کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز السعود کو نشان پاکستان سے نوازہ گیا تھا ۔

برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ ، جنوبی آفریقہ کے صدر نیلسن منڈیلا ، چینی صدور ہوجن تاو ،شی چنگ پنگ،ترک صدوررجب طیب اردوغان اورعبداللہ گل سمیت قطر کے امیر حمدبن خلیفہ الثانی سمیت اہم شخصیات کو نشان پاکستان سے نوازہ گیا۔

ماضی میں پاکستان سے بہترین تعلقات پر امریکی صدور رچرڈنکسن، ڈیوائٹ ڈی آئرن، شاہ آف ایران محمد رضا پہلوی، چینی پریمئر لی پنگ ، لی کی چیانگ، شہنشاہ جاپان آکی ہیتو کو بھی نشان پاکستان دیا گیا۔

عمان کے سلطان قابوس بن سعید آل سعید، برونائی کے سلطان حسن البلقیہ، یوگوسلاویا کے صدر مارشل ٹیٹو، کیوبا کے صدرفیدل کاسترو، شاہ آف تھائی لینڈ پھومیپھون ادونیادیت شاہ آف نیپال کنگ بریندرہ بھی نشان پاکستان پانے والوں میں شامل۔

بھارتی وزیر اعظم مورار جی ویسائی اور ادکارہ دلیپ کمار کو بھی نشان پاکستان سے نوازہ گیا۔۔نشان پاکستان حاصل کرنے والوں میں چین کی 4کے چار ، سعودی عرب ، ترکی ، امریکہ اور بھارت کی دو دو شخصیات شامل ہیں۔

Comments are closed.