وزیر اعلٰی حمزہ شہباز کا شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دے دیا ہے اور کہا کہ شیریں مزاری بطور خاتون قابل احترام ہیں۔
رہائی کا حکم دیتے ہوئے حمزہ شہباز کی طرف سے کہا گیاہے کہشیریں مزاری بطور خاتون قابل احترام ہیں، ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ کسی بھی خاتون کی گرفتاری معاشرتی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتی،انھوں نے کہا کہ گرفتاری پر اینٹی کرپشن عملے کے خلاف تحقیقات ہونی چائیے۔
حمزہ شہبازکا کہنا ہے کہ اگرتفتیش اورتحقیقات میں گرفتاری ناگزیرہے تو قانون اپنا راستہ خود بنالے گا، شیریں مزاری کی گرفتاری کے عمل سے اتفاق نہیں کرتا۔
حمزہ شہباز نے کہا مسلم لیگ ن بحیثیت سیاسی جماعت خواتین کے احترام پریقین رکھتی ہے، انھوں نے ایک بار پھر کہا مریم نواز کے بارے میں بیہودہ زبان کی مذمت کرتےہیں مگر انتقام ہماراشیوہ نہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ راولپنڈی پولیس کو ہدایت کی شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن کی تحویل سے چھڑاکر رہا کیا جائے۔
واضح رہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے سابق وفاقی وزیر کو اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود سے گرفتار کیا جہاں سے انہیں پولیس ڈی جی خان لیکر جانا چاہتی ہے۔
Comments are closed.