پنجابی اسمبلی کے25 منحرفین ڈی سیٹ ہوگئے، حمزہ شہباز کی اکثریت ختم؟

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پنجابی اسمبلی کے25 منحرفین ڈی سیٹ ہوگئے، حمزہ شہباز کی اکثریت ختم؟ پنجاب میں نیابحران پیدا ہو گیا ،الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے منحرف اراکین کے خلاف دائر ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی طرف سے بھیجے گئے ریفرنس پر پنجاب اسمبلی کے25 منحرف اراکین کے خلاف فیصلہ سنا یا ہے،
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا.

نااہل قرار دیے جانے والے 25 اراکین میں سے 18 کا تعلق پی ٹی آئی سے منحرف جہانگیر ترین گروپ سے ہے، 5 اراکین کا تعلق علیم خان اور 2 کا تعلق اسد کھوکھر گروپ سے ہے۔

الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اکثریت کھو بیٹھے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اکثریت کھو بیٹھے ہیں۔

 

پنجاب اسمبلی سے نااہل ہونے والوں میں علیم خان، راجا صغیر احمد، ملک غلام رسول، سعید اکبر خان، محمد اجمل، نذیر چوہان، زوار حسین وڑائچ، فدا حسین، زہرہ بتول محمد طاہر، عائشہ نواز، ساجدہ یوسف، ہارون عمران گل شامل ہیں۔

امین ذوالقرنین، ملک نعمان لنگڑیال، محمد سلمان، عظمیٰ کاردار، ملک اسد علیم، اعجاز مسیح، محمد سبطین رضا، فیصل حیات، محسن عطا کھوسہ، میاں خالد محموداور مہر محمد اسلم بھی ڈی سیٹ گئے۔

Comments are closed.