کاغان،مارچ میں برفباری، 15سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

اسلام آباد (زمینی حقائق )وادی کاغان میں ماہ مارچ میں بھی برفباری کا سلسلہ نہ تھم سکا، گزشتہ روز بھی شوگراں ، کاغان اورناران وملحقہ علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہا۔

IMG 20190319 WA0250

وادی کاغان کے کئی علاقوں کا درجہ حرارت دوبارہ منفی میں پہنچ چکا ہے، موجودہ سال میں وادی کاغان میں موجودہ سال میں کئ مقامات پر سات فٹ سے زائد ہونے والی برفباری نے گزشتہ پندرہ سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

شوگراں ، کاغان اور ناران میں اب بھی چار فٹ سے زائد برف موجود ہے جس سے امکان ہے کہ وادی کاغان میں سردیوں کو موجودہ سیزن طویل ہوگا ، دوسری جانب وادی کاغان میں زلزلہ 2005میں تباہ ہونے والی کئی سکولوں کی عمارتیں ابھی تک تعمیر نہیں کی جاسکی ہیں۔
 
طلباء وطالبات شدید سردی کے موسم میں بھی کھلے آسمان تلے بیٹھ کر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا یہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Comments are closed.