آل پاکستانیز اوور سیز آرگنآئزیشن ریاض ریجن کی کا بینہ کا اعلان

الریاض (زمینی حقائق) آل پاکستانیز اوورسیز آرگنائزیشن (APOO world)  مشرق وسطہ نے ریاض ریجن کے لیے کابینہ کا اعلان کر دیا۔ چوہدری شاہد ندیم صدر منتخب۔

اے پی او او ورلڈ کااجلاس گزشتہ روز ریاض میں اپو ورلڈ مڈل ایسٹ کے وائس چیئرمین  اور صدر سعودی عرب محمد یوسف خالد نے  کی صدارت میں ہوا۔ تلاوت قرآن مجید معروف صحافی حافظ عرفان کھٹانہ نے کی اورنظامت کے فرائض  ملک محمود اعوان نے انجام د یئے۔

محمد یوسف خالد کا کہنا تھا اپو ورلڈ پوری دنیا میں اوورسیز پاکستانیز کی واحد نمائندہ تنظیم ہے اور زاہد شیخ کی سربراہی میں اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کو اجاگر کر کے ایوان بالا تک پہنچا رہی ہے اس کے علاوہ اپنی مدد آپ کے تحت بھی حسب استطاعت اوورسیز پاکستانیز کی خدمات میں مصروف عمل ہے۔

اپو ورلڈ کے انفارمیشن سیکرٹری پروفیسر عمران شیخ نے کہا کہ اپو ورلڈ  اوورسیز مزدور طبقے کی نمائندہ غیر سیاسی  تنظیم ہے اور 1989 سے اورسیز مزدور طبقے کی جنگ لڑ رہی ہے ۔ سینئر نائب صدر محمد یونس ابو غالب نے اپو ورلڈ سعودی عرب کی کارکردگی کو  سراہا۔

اس موقع پر محمد یوسف خالد نے ریاض ریجن کی نو منتخب باڈی کا اعلان کیا جس میں صدر ریاض ریجن  چوہدری شاہد ندیم۔ عثمان اصغر جنرل سیکریٹری۔  غلام عباس سیکریٹری کلچرل۔ محمود الحسن فنانس سیکریٹری۔ خاور حسین جوائنٹ سیکرٹری۔ ندیم علی بٹ انفارمیشن سیکرٹری۔ عاصم بٹ سپورٹ سیکریٹری۔

 
نو منتخب عہدیداران نے بے لوث خدمت کا عزم کیا صدر ریاض ریجن چوہدری شاہد ندیم نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری محمد یوسف خالد کے جذبہ حب الوطنی  کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔

انھوں نے کہا پوری ٹیم کے ساتھ چوہدری محمد یوسف خالد اور اپو ورلڈ کے ساتھ ہم وطنوں کی  خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔آخر میں صدر ریاض ریجن چوہدری شاہد ندیم کی طرف سے پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔ 

Comments are closed.