حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فی الحال برقرار رکھنے کا اعلان
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وفاقی حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فی الحال برقرار رکھنے کا اعلان، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں فی الحال قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے ایک بار پھر عوام کو سبسڈی برقرار کھنے کافیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا اس وقت حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے عوام پر بوجھ ڈالنے سے انکار کیا ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے وعدہ کیا تھا کہ ہم پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کریں گے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں اور ہم آئی ایم سے مذاکرات کریں گے اور معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کریں گے۔
واضح رہے کہ رائے عامہ ہموار کرنے کےلئے اور لوگوں کو پٹرول کی قیمت بڑھنے پر تیار کرنے کےلئے وزرا سبسڈی پر تنقید کررہے ہیں تاہم پھر بھی فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کیاگیا۔
Comments are closed.