نگران وزیراعظم، پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل، اسپیکر کا شہبازشریف کو خط

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) نگران وزیراعظم کےلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل، اسد قیصر کا شہبازشریف کو خط لکھا دیاگیاہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی طرف سے نگران وزیراعظم کے تقرر کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے لیے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور اپوزیشن لیڈر کو خطوط لکھے گئے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے یہ خطوط آئین کی شق 224 اے ون کے تحت تفویض اختیارات کے تحت لکھے ہیں۔

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرپارلیمانی کمیٹی کے قیام کے چار، چار ممبران کے نام مانگے گئے ہیں جو کہ وزیراعظم عمران خان کی پندرہ دن پورے ہونے کے بعد نگران وزیراعظم کا انتخاب کرے گی۔

دونوں کو ارسال کردہ خط میں بتایا گیاہے کہ ہے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن نگران وزیراعظم کے لیے کسی ایک نام پر اتفاق نہیں کرسکے۔

اسد قیصر نے خط میں واضح کیاہے کہ یہ جو کمیٹی تشکیل دی جائے گی یہ کمیٹی سبکدوش ہونے والی قومی اسمبلی کے 8 ارکان پر مشتمل ہوگی۔

خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سے قبل صدر مملکت نے بھی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خطوط لکھے تھے۔

شہباز شریف نے نگران وزیراعظم کا نام دینے کے حوالے سے صدر مملکت کے خط پر نام دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ معاملا عدالت میں زیر سماعت ہے۔

Comments are closed.