پشاور زلمی اسلام آباد یونائیٹڈ ڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی
کراچی( محمد نعیم نذیر) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے الیمنیٹر میں پشاور زلمی اسلام آباد یونائٹیڈ ڈ کو 48رنز سے ہراکر فائنل میں پہنچ گئی۔
نیشنل سٹیڈیم میں پہلے کھیلتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ بیس اوور میں 214رنز بنائے ، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے زلمی کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
زلمی کے اوپنرز کامران اکمل اور امام الحق نے شاندارآغاز فراہم کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں اور برق رفتاری سے رنز میں اضافہ کرتے ہوئے 135 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا۔
کامران اکمل نے 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے74 رنز بنائے جب کہ امام الحق نے 2 چھکے اور 7 چوکے لگا کر 58 رنز کی باری کھیلی۔
پشاور زلمی کے 215 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے سامنے یونائیٹڈ کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور والٹن کے سوا کوئی بلے باز زیادہ مزاحمت نہ دکھا سکا۔
یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 166 رنز ہی بنا سکی، رونکی 17، ڈیلپورٹ 28، ہیلز 1، آصف علی صفر، حسین طلعت 19، فہیم اشرف 31، شاداب خان صفر اور محمد سمیع 2 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے
رومان رئیس 2 اور محمد موسیٰ 8 رنز بنا کر ناٹ اٰوٴٹ رہے۔زلمی کی جانب سے حسن علی اور جورڈن نے 3،3 ، ملز، وہاب ریاض اور پولارڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پشاور زلمی کی ٹیم اتوار کو کوئٹہ گلیڈی ایٹر سے فائنل کھیلے گی۔
Comments are closed.