مجھے اسٹیبلشمنٹ کی غیر جانبداری پر یقین ہو گیاہے، مولانا فضل الرحمان
فوٹو: فائل
اسلام آباد( ویب ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ نے کہا ہے مجھے اسٹیبلشمنٹ کی غیر جانبداری پر یقین ہو گیاہے، مولانا فضل الرحمان نے کہا چاہتے ہیں وہ نیوٹرل ہی رہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کو غیر جانبداردیکھنا چاہتے ہیں، ہم بھی ان سے مدد کے خواہاں نہیں ہیں۔
جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ صرف موجودہ حکومت کے دور میں ہی اسٹیبلشمنٹ کو نیوٹر ل دیکھنا چاہتے ہیں اور اپنے دور میں؟ مولانا نے جواب دیا کہ ہم چاہتے ہیں یہ نیوٹرل ہی رہیں۔
مولانا فضل الرحمان سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا انھیں یہ بھی یقین ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری ان کے ساتھ مخلص ہیں تو جے یو آئی کے امیر نے دونوں رہنماوں پر اعتماد کااظہار کیا۔
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا موقف تھا کہ ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں گے تو پاکستان آگے بڑھے گا۔
Comments are closed.