روس اور یوکرین کے درمیان مزاکرات کے دوران بڑی پیش رفت سامنےآگئی

61 / 100

بیلاروس(ویب ڈیسک)روس اور یوکرین کے درمیان مزاکرات کے دوران بڑی پیش رفت سامنےآگئی ہے اور فریقین نے شہریوں کے حوالے سے اہم نکتے پر اتفاق کرلیاہے۔

بیلا روس کی سرحد پر ہونے والے اس مزاکراتی عمل کے بارے میں عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس اور یوکرین کے سفارت کاروں کے درمیان امن مذاکرات کے دو دور مکمل ہوگئے ہیں۔

مزاکراتی ٹیمیں جنگ بندی کے معاملے پر متفق نہیں ہوئیں تاہم بات چیت کے دوران فریقین جنگ زدہ علاقوں سے شہریوں کے بحفاظت انخلا کے لیے محفوظ راہداری بنانے پر راضی ہوگئے۔

یوکرینی صدر کے مشیر میخائیلوپوڈولایاک کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں ہماری جانب سے دو نکات عمومی جنگ بندی اور عارضی صلح پیش کیے گئے جس پر اتفاق نہیں ہوسکا تاہم بات چیت میں کچھ پیش رفت ضرور ہوئی ہے۔

انھوں نے مذاکرات میں پیش رفت سے متعلق بتایا کہ فریقین شہریوں کے محفوظ انخلا کے لیے بعض مقامات پر ممکنہ عارضی جنگ بندی پر رضامند ہوگئے ہیں تاکہ شہریوں کے انخلاء کی اجازت مل سکے۔

http://

میخائیلوپوڈولایاک نے یہ بھی بتایا کہ ممکنہ عارضی جنگ بندی بعض مقامات پر انسانی راہداری بنانے کے لیے ہوگی تاکہ شہری اس راہداری سے بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل ہوسکیں۔

دوسری طرف روسی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ سابق وزیر ثقافت ولادمیر میڈنسکی نے بھی فریقین کے شہریوں کے انخلا کے لیے ایک محفوظ راہداری بنانے پر اتفاق ہونے کی تصدیق کی ہے ۔

ولادمیر میڈنسکی نے بتایا کہ پہلی ترجیح فوجی تصادم کے علاقے میں پھنسے شہریوں کا انخلا ہے،فریقین کی طرف سے تصدیق کی گئی کہ
اس معاہدے کے جلد از جلد نافذ العمل کیا جائے گا۔

فریقین کے درمیان امن مذاکرات کا تیسرا دور آئندہ ہفتے متوقع ہے اور بیلا روس میں ہی روس اور یوکرین کے نمائندے مزید کسی قابل قبول حل پر غور کریں گے۔

Comments are closed.