کھیل سیاست سے مبرا ہوتے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
اسلام آباد(ویب ڈیسک )ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں فوجی کیپس پہن کر شرکت سے متعلق سوال پر کہا کہ کھیل سیاست سے مبرا ہوتے ہیں۔
پاکستانی شائقین کرکٹ بھارت کے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں فوجی ٹوپیاں پہن کر شرکت کرنے پر جذباتی ہیں اور فوج سے اظہار یکجہتی کرنا چاہتے ہیں ۔
بھارتی ٹیم کے اس اقدام پروزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کھیل کو سیاست نذر نہ کیا جائے۔
اب سوشل میڈیا پر اس حوالے سے باقاعدہ مہم بھی شروع ہو گئی کہ پی ایس ایل کا فائنل فوجی کیپس پہن کر کھیلا جائے اور بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے۔
اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پیارے پاکستانی پی ایس ایل فائنل میں فوجی کیپس اور شرٹس دیکھنا چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہا پاک فوج پاکستانیوں کی محبت اور حمایت کی قدر کرتی ہے لیکن کھیل سیاست سے مبرا ہوتے ہیں۔
میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ ہمارا اتحاد ایسے جذبہ خیر سگالی سے بھی بڑھ کر ہے، روشنیوں کے شہر میں کھیل سے لطف اندوز ہوں۔
Comments are closed.