ٹیم کون سی کھلانی ہے، فیصلہ پچ دیکھ کر کریں گے، پیٹ کمنز

57 / 100

راولپنڈی( سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنزنے کہا ہے ٹیم کون سی کھلانی ہے، فیصلہ پچ دیکھ کر کریں گے، پیٹ کمنز نے کہا ہمارے پاس اسپنرز موجود ہیں۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ابھی 11 کھلاڑیوں کا فیصلہ نہیں کیا لیکن 3 فاسٹ بولرز یا 2 اسپنرز کھلا سکتے ہیں، کیا ٹیم کھلانی ہے آج پچ دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے 3 کھلاڑی نہیں لیکن پھر بھی انہیں کمزور نہیں کہوں گا کیونکہ انٹرنیشنل ٹیموں کے پاس متبادل موجود ہوتے ہیں جو وقت پڑنے پر اچھا پرفارم کر جاتے ہیں۔

پیٹ کمنز نے کہاایشیز میں ہیزل ووڈ ان فٹ ہوئے تو بولینڈ نے آکر اچھی کارکردگی دکھا دی تھی ایسی کئی مثالیں موجود ہیں اس لئے ہم کھلاڑیوں کو دیکھنے کی بجائے اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

ان کا کہنا تھا فل ہاؤس کے سامنے کھیلنے کا مزہ آتا ہے، سب ٹکٹ بک گئے جو خوشی کی بات ہے، سکیورٹی کی وجہ سے مختلف لگ رہا ہے لیکن ٹاس کے بعد کرکٹ پر ہی توجہ ہوگی۔

Comments are closed.