پاکستان میں کھیلنے کی ہمیشہ سے خواہش تھی، اسٹیو اسمتھ

55 / 100

فوٹو : فائل

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر اسٹیواسمتھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلنے کی ہمیشہ سے خواہش تھی، اسٹیو اسمتھ کا آن لائن نیوز کانفرنس میں انکشاف.

آن لائن پریس کانفرنس میں اسٹیواسمتھ نےکہا ہمیں پاکستان کوہرانے کے لئے بہترین کرکٹ کھیلنا ہو گی کیونکہ پاکستان کے پاس ورلڈ کلاس کھلاڑی موجود ہیں۔

اسٹیواسمتھ نے کہا کہ شاہین شاہ اور حارث رؤف تیز رفتار فاسٹ باؤلرز ہیں، پاکستان کے ساتھ کچھ سال قبل آسٹریلیا میں کھیل چکا ہوں یہ بہت اچھی ٹیم ہے۔

اسٹیواسمتھ نے کہا پاکستان میں کھیلنے کی ہمیشہ سے خواہش تھی، پہلے پریکٹس سیشن میں اسٹیڈیم اورپچ دیکھنے کا موقع ملے گا اورکنڈیشنزسے آگاہ ہونے کی کوشش ہوگی۔

اسٹیواسمتھ نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی بہترین ہے اور ہم محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں بہترین میزبانی کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان کے لئے آسٹریلیا کی ٹیم میں 3 اسپنرز ہیں، مختلف کنڈیشنر میں کھیلنے سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔بطورکھلاڑی آسٹریلیا کے لئے کھیلنے پرخوش ہوں، پیٹ کمنز عمدہ کپتانی کررہے ہیں۔

Comments are closed.