پی سی بی کا آسٹریلوی کرکٹرکے خاندان کو بھارت سے دھمکی پر ردعمل

53 / 100

فوٹو: فائل

لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)پی سی بی کا آسٹریلوی کرکٹرکے خاندان کو بھارت سے دھمکی پر ردعمل سامنے آگیاہے اور بتایا گیاہے کہ سکیورٹی ایجنسیز مزید تحقیقات کررہی ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹر کے خاندان کو بھارت کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے حوالے سے پی سی بی سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو دھمکی آمیز میسجز اور پوسٹ سے مکمل باخبر ہیں۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہماری سیکورٹی ایجنسیز دونوں بورڈز سے رابطے میں ہیں اور واقعے کی تحقیقات کررہی ہیں، سوشل میڈیا سرگرمیوں کے لیے بھی جامع سیکورٹی پلانز ترتیب دیئے گئے ہیں اور اس حوالے سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

پہلے بھی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی روکنے کے لیے بھارتی حکومت نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجے ہیں تاکہ وہ بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم کی طرح دورہ ادھورا چھوڑ کر چلی جائے۔

یہ پیغامات26 فروری 2022ء کوپاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ایک رکن کے خاندان کو انسٹا گرام پر بھیجے گئے ان دھمکی آمیز پیغامات میں انہیں پاکستان جانے پر خطرناک نتائج بھگتنے کی دھمکی دی گئی۔

بظاہر دھمکی آمیز پیغامات بھجوانے کے لیے انسٹا گرام پر فیک اکاونٹ jyot.isharma391 کا استعمال کیا گیا لیکن تفصیلی تحقیقات کے دوران اس دھمکی آمیز پیغامات کے پیچھے بھارتی گجرات میں مقیم مرائدل تیواڑی کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آئے ہیں۔

مرائدل تیواڑی بھارتی گجرات میں آئی ایم سی لمٹیڈ میں بطور انوائرمینٹل، ہیلتھ اور سیفٹی آفیسر کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس کا ای میل ایڈریس mridul.tiwari07@gmail.com جبکہ موبائل فون 00917060185885 نمبر ہے۔

Comments are closed.