کنٹرول لائن سےانٹرا کشمیرٹریڈجزوی بحال ،70ٹرک آرپارہوئے

راولا کوٹ (ویب ڈیسک )آزاد کشمیر کے تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ سے انٹرا کشمیر ٹریڈ جزوی بحال ہوگئی

IMG 20190314 021145

بدھ کو70 ٹرکوں نے کنٹرول لائن عبور کی ، بھارتی مقبوضہ کشمیر پونچھ کی جانب سے 35 ٹرک آزاد کشمیر پہنچے۔

آزاد کشمیر سے مقبوضہ کشمیر جانے والے پینتیس ٹرکوں کو بھارتی انتظامیہ نے اَن لوڈ کئے بغیر واپس کر دیا ۔

اس حوالے سے بھارتی انتظامیہ کا موقف تھا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے چکاں دا باغ ٹریڈ سینٹر پر انفرا سٹرکچر تباہ ہونے کی باعث ٹرک ان لوڈ نہیں ہو سکے۔

چکوٹھی سے بھی انٹرا کشمیر ٹریڈ کو امن برج ٹوٹنے کا بہانہ بنا کر معطل کیا گیا۔

Comments are closed.