شاہین شاہ نے پہلے رضوان کو غصہ دکھایا ، دوسرے دن اظہار محبت

66 / 100

فوٹو: اسکرین گریب

لاہور( سپورٹس ڈیسک)شاہین شاہ نے پہلے رضوان کو غصہ دکھایا ، دوسرے دن اظہار محبت ، لاہور قلندر کے کپتان نے ملتان سلطانز کے ہم منصب کو بال نہ پکڑ سکنے کے باوجود خالی ہاتھ سے تھرو کرنے کیلئے ایکشن بنایا تو رضوان نے ہاتھ پھیلا کر جواب دیا تھا۔

پاکستان سُپر لیگ کی کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ کے اس ایکشن کی ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل ہے، شاہین شاہ آفریدی نے محمد رضوان کے گلے لگانے کی وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے رضوان کو رول ماڈل قرار دے دیا۔

لاہور قلندرز کے کپتان نے رن آؤٹ کرنے کے لیے غصے میں انہیں ڈرایا، جواب میں محمد رضوان نے غصہ کرنے کے بجائے اشارہ کیا کہ آجاؤ گلے لگتے ہیں، اور تصوراتی طور پر انہیں ہنستے ہوئے گلے بھی لگایا۔

http://

شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈ یا پر ہی بیان میں کہا کہ میں اس شخص کی انتہائی عزت اور تعریف کرتا ہوں، محمد رضوان کے ساتھ ٹیم میں ہونا، یا حریف کے طور پر ہونا ہمیشہ خوشی کی بات ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان نے لکھا کہ محمد رضوان نے سب کے لیے شائستہ اور دوستانہ معیار قائم کیا ہے، بلاشبہ وہ میرے لیے ایک رول ماڈل کا درجہ رکھتے ہیں۔

Comments are closed.