اداکارہ نادیہ خان بلاول بھٹو کو داماد بنانے پر آمادہ ہو گئیں
فوٹو: فائل
اسلام آباد( ویب ڈیسک) میزبان و ٹی وی اداکارہ نادیہ خان بلاول بھٹو کو داماد بنانے پر آمادہ ہو گئیں،شرمیلافاروقی کی سیاست میں موجودگی پر اظہار ناپسندیدگی کیا۔
ٹی وی پروگرام میں میزبان نے ان سے سوال کیا ،اگر بلاول داماد بننا چاہیں تو خوشی خوشی قبول کریں گی؟’ اس پر نادیہ تھوڑا حیران ہوئیں پھر سوال کا جواب مثبت دیا اور کہا کہ کیوں نہیں۔
اداکارہ نادیہ خان نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کو داماد بنانے پر آمادگی کے بعد اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ اچھی بات یہ ہوگی کہ بلاول پہلے وزیراعظم بنیں پھر شادی کریں۔
نادیہ خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا تاہم جب شرمیلا فاروقی کی سیاست میں موجودگی اچھی بات ہے ؟ انھوں نے منفی میں سرہلایا۔
نادیہ خان نے کہاہے کہ عمران خان ہی اس ملک کی واحد امید ہیں لیکن اب انہیں چاہیے کہ وہ لوگوں کو گھبرانے دیں، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ میں اب سیاست میں دلچسپی لینے لگی ہیں۔
ٹی وی میزبان نادیہ خان کا کہنا تھا کہ انھیں اب انہیں احساس ہوا ہے کہ پاکستان میں خواتین سیاستدان کی کمی ہے،مستقبل میں کون سی پارٹی میں شامل ہوتی ہوں، میں جو بھی کام کروں گی وہ نظر آئے گا۔
اس دوران اسی پروگرام میں شامل وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے نادیہ خان کو پی ٹی آئی جوائن کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گی تو ہم خود انہیں لینے جائیں گے۔
نادیہ خان نے پی پی رہنما شرمیلا فاروقی کی والدہ والے معاملے پر کسی قسم کے تبصرے سے گریز کیا اور کہا کہ 5 کروڑ جائیں گے نہیں بلکہ 50 کروڑ آئیں گے۔
واضح رہے کہ شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان پر 5 کروڑ کا ہتک عزت کا کیس دائر کیا ہوا ہے جب کہ جواباً نادیہ خان کی جانب سے شرمیلا فاروقی کو 50 کروڑ کا ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہوا ہے۔
Comments are closed.