تاحیات نااہلی کےخلاف آئینی درخواست دائرکردی گئی
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سپریم کورٹ بارنے تاحیات نااہلی کےخلاف آئینی درخواست دائرکردی ہے جس میں فیصلوں کیخلاف اپیل کا حق دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
یہ درخواست سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون نے تاحیات نااہلی کےخلاف درخواست دائرکی،جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ تاحیات نااہلی اصول کا اطلاق صرف انتخابی تنازعات میں استعمال کیا جائے.
یہ بھی کہ آرٹیکل184/3 کے تحت عدالت بطور ٹرائل کورٹ امور انجام نہیں دے سکتی ہے۔
یہ بھی مؤقف اختیار کیا گیا کہ آرٹیکل 184کی شق3کے تحت عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کا حق نہیں ملتا جو کہ انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔
درخواست گزار نے یہ بھی موقف اختیار کیا گیا کہ اپیل کے حق کے بغیر تاحیات نا اہلی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، اپیل کے حق کے بغیر تاحیات نا اہلی متعلقہ حلقہ کے ووٹرز کی بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔
اس حوالے سے نجی ٹی وی سماء سے بات کرتے ہوئے ماہر قانون بيرسٹر علی ظفر نے کہا کہ سپريم کورٹ بار کی دائر کی گئی درخواست کی کوئی اہميت نہيں ہے اور يہ مسترد ہوگی۔
بيرسٹر علی ظفرنے کہا کہ آئين ميں واضح ہے کہ تاحيات نااہلی ہوگی اورسپريم کورٹ کہہ چکی ہے کہ آئين ميں تبديلی پارليمنٹ کا کام ہے انھوں نے کہا کہ تاحيات نااہلی ختم کرنے کےليے ترميم پارليمنٹ ميں لانا ہوگی۔
Comments are closed.